ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گؤرکشاتشددمعاملہ،سپریم کورٹ نے راجستھان، ہریانہ اور یوپی کے خلاف کورٹ کی توہین کانوٹس جاری کیا

گؤرکشاتشددمعاملہ،سپریم کورٹ نے راجستھان، ہریانہ اور یوپی کے خلاف کورٹ کی توہین کانوٹس جاری کیا

Tue, 30 Jan 2018 12:40:48    S.O. News Service

نئی دہلی ، 29 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے گؤرکشا تشدد کے معاملے میں پیر کو ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے خلاف توہین کا نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں سے پوچھا کہ کیوں نہ ان کے خلاف عدالت کی توہین کامقدمہ چلایاجائے۔اس معاملے میں سپریم کورٹ اگلی سماعت 3 اپریل کو ہو گی۔ تشار گاندھی نے سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں کہا کہ گزشتہ سال 6 ستمبر کو عدالت نے حکم جاری کرکے کہا تھا کہ گؤرکشا کے نام پر تشدد کے واقعات پر روک لگنی چاہئے،اتناہی نہیں کورٹ نے کہاتھا کہ ہر ضلع میں نوڈل افسران بنائے جائیں۔ اس کے باوجود ان تین ریاستوں میں گؤرکشاکے نام پر تشدد ہو رہا ہے۔ درخواست میں اس طرح کے سات واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ گورکشا جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں درخواست گزار تشار گاندھی نے فرید آباد میں ہوئے جنید کے قتل کے معاملے میں خاندان کو فوری طور پر معاوضہ دینے کی مانگ کی تھی۔ اندرا جے سنگھ نے کہا کہ ریلوے نے ابھی تک معاوضہ نہیں دیا اور ٹرین سے پھینک کر قتل کردیاگیاتھا لیکن سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ معاوضہ کامعاملی الگ ہے، اسے اس کے ساتھ ملایا نہیں جا سکتا، ہر ریاست میں معاوضہ ادا کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔غورطلب ہے کہ گؤرکشا کے نام پربنی سخت گیر تنظیموں پر پابندی لگانے کی درخواست پرسپریم کورٹ سماعت کر رہی ہے۔ پچھلی سماعت میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گؤرکشا کے نام پر تشدد کو روکناچاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہر ریاست میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے ہر ضلع میں سینئر پولیس پولیس افسر نوڈل افسربنے،جواس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی ایساسخت گیر گروپ قانون کو اپنے ہاتھوں میں نہ لے، اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو نوڈل افسر قانون کے مطابق کام کرے گا۔ سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں سے ڈی جی پی کے ساتھ مل کر ہائی ویز پر پولیس کی گشتوں کی حکمت عملی تیار کرنے کوکہا۔


Share: